ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 250 روپے اضافہ ہوگیا، نئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 750 روپے ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 22 ہزار 750 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ 10 گرام سونےکی قدر 214 روپے اضافے سے ایک لاکھ 5 ہزار 238 روپے ہوگیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 25 ڈالر اضافے سے 1955 ڈالر فی اونس ہے۔