پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان

July 29, 2020

انگلش سلیکٹرز نے پاکستان کے خلاف پانچ اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والے اسکواڈ کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے مانچسٹر میں شروع ہوگا۔

سیریز کے لیے اعلان کردہ 14 رکنی انگلش اسکواڈ میں کپتان جو روٹ کے علاوہ جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، اسٹیورٹ براڈ، روری برنس، جوز بٹلر، زیک کرولی، سیم کرن، اولی پوپ، ڈوم سیبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

جیمز بریسی، بین فوکس، جیک لیش اور ڈاؤن لارنس کو ریزرو پلیئرز میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق، ٹیسٹ کے لیے منتخب پلیئرز دو اگست کو مانچسٹر میں جمع ہوں گے۔