• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم کی روایتی نیٹس کی بجائے سیناریو بیسڈ ٹریننگ

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپور انداز میں تیاریاں کر رہی ہیں، ڈربی میں ایک دن آرام کے بعد پاکستانی کرکٹرز نے ایک بار پھر میدان کا رخ کیا اور ٹارگیٹ سیناریو پریکٹس کی۔

5 اگست سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈربی میں دوسرے چار روزہ میچ کے بعد منگل کو آرام کیا اور بدھ کو ایک بار پھر کاؤنٹی گراؤنڈ کا رخ کیا۔

پاکستانی کرکٹرز نے روایتی نیٹس کی بجائے سیناریو بیسڈ ٹریننگ کی جس میں ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بیٹسمینوں اور بولرز کو سیشنز کی بنیاد پر مختلف اہداف دیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم مزید دو دن ڈربی میں پریکٹس کرے گی جس کے بعد یکم اگست کو کرکٹرز مانچسٹر روانہ ہوجائیں گے جہاں اولڈ ٹریفوڑد پر پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے شروع ہوگا۔

تازہ ترین