نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں، عثمان بزدار

July 30, 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں ہے، جبکہ حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں کی عالمی سطح پربھی تحسین کی جارہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ ہر سطح پر شفافیت و میرٹ کے فروغ، بد عنوانی کےخاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے، پاکستان میں کرپشن میں کمی، شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں کرپشن، لوٹ مار کے ذریعے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، کرپٹ عناصر نے ذاتی تجوریاں بھریں اور ملک کو کنگال کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے شفافیت سے سرکاری امور انجام دینے کے رجحان کو فروغ دیاہے، جبکہ کرپشن کے خلاف حکومت کی عدم برداشت کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے احتساب کا ایجنڈا لے کر آئےہیں جسے مکمل کریں گے۔