تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق بھی پورا کرلیں، شہباز گل

July 30, 2020

وزیر اعظم کے معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ موجودہ اسمبلی میں اپوزیشن کو سب سے زیادہ بولنے کا موقع دیا گیا ہے، اب تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق بھی پورا کرلیں۔

یہ بھی پڑھیے: عوام کے حقوق کیخلاف قانون سازی نہیں ہونے دینگے، بلاول

شہباز گل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کل تک مولانا کیساتھ مل کر حکومت کو گھر بھیجنے والا آج جمہوریت کا لیکچر دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کوذمہ داریاں بتانے والے پرچی چیئرمین کبھی اپنی ذمہ داریوں پر بھی غور کریں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت انسدادِ دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 کے حوالے سے کنفیوژن پیدا کر رہی ہے۔

انوں نے کہا کہ ہم پاکستانیوں کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہونے دیں گے۔