سرہ غڑگئی دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک

July 31, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سرہ غڑگئی میں دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نوا کلی کے علاقے سرہ غڑگئی کا رہائشی محمد کریم گزشتہ روز گھر میں کام کر کررہا تھا کہ دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نکا ل کر ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔