یاسمین راشد کی لاہور کو گندگی سے پاک رکھنے کی اپیل

July 31, 2020

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہوریوں سے عیدالاضحیٰ پر شہر کو گندگی سے پاک رکھنے کی اپیل کردی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کے ہمراہ لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے لاہور کے شہریوں سے عیدالاضحیٰ پر شہر کو گندگی سے پاک رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری آلائشیں ویسٹ بیگز کے ذریعے کنٹینرز میں پھینکیں۔

صوبائی وزیر صحت نے دورے کے دوران لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کیمپوں سمیت مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایل ڈبلیو ایم سی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔