لوٹن کونسل کے زیراہتمام پارکوں سے محبت کریں اور برطانیہ کو صاف ستھرا رکھیں مہم

August 01, 2020

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن کونسل نے بتایا ہے کہ پارکوں سے محبت کریں،برطانیہ کو صاف ستھرا رکھیں مہم کے تحت غیر سماجی رویوں نے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے ۔لاک ڈاؤن میں آسانی پیدا ہونے کے بعد لوٹن سمیت برطانیہ کے کئی علاقوں میں پارکوں میں اینٹی سوشل رویوں سے متعلق مسائل کھڑے ہو رہے ہیں ،لوٹن کے معروف وارڈن پارک میں بھی کچرا پھیلانے والے وبائی امور کے پیش نظر لوٹن کونسل گرمیوں کے مہینوں میں ایک نئی مہم چلا رہی ہے جس کے نتیجے میں کچروں میں اضافے اور سماجی فاصلے / سوشل ڈسٹینسنگ مخالف رویے جو مقامی پارکوں میں دیکھنے کو مل رہے ہیں سے نمٹا جائے گا۔ Keep Britain tidy مہم ایک نئے سروے کے بعد شروع کی گئی ہے جو ایک ماحولیاتی خیراتی ادارے کے ذریعہ چلائی گئی ہے، سروے کے مطابق ملک کے آدھے سے زیادہ پارکوں کو گندگی اور کورونا وائرس سے بچاؤ سےمتعلق سماجی فاصلے رکھنے کے قواعد توڑنے والوں سے نمٹنے کے مسائل کے لئے اضافی وسائل استعمال کرنا پڑ رہے ہیں۔ 81 فیصد سے زیادہ وسائل کو گندگی صاف کرنے پر خرچ کرنا پڑا ہے 79 فیصد بن خالی کرنے پر اور 72فیصد ریسورسز resources عوامی نظم و ضبط برقرار رکھنے یا لاک ڈاؤن قوانین کو نافذ کرنے پر صرف کرنا پڑ رہے ہیں، کونسلوں نے اپنے پارکوں سے اوسطاً 57 ٹن اضافی فضلہ صاف کیا ہے۔پارکس کے عملے کو درپیش چیلنج کا خلاصہ لوٹن کونسل کی ایک پریس ریلیز میں پارکس سروس گرین اسپیس مینیجر کے ایک تبصرے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے کہ پبلک کے بعض ممبروں کے پھیلائے گئے کوڑے اور کچرے کی سطح سے پارکوں کے عملہ کے لیے نمٹنا مشکل ہوتا جارہا ہے اور یہ معاملہ کونسل کی فرنٹ لائن ٹیم کی حوصلہ افزائی کو متاثر کررہا ہے، حالانکہ سٹاف نے ہمارے پارکوں کو پرکشش بنانے کیلئے بہت زیادہ وقت اور کوششیں کی ہیں اب ʼ پارکوں سے محبت کریں ʼ ‘Love Parks’, کی چھتری تلے بننے والی نئی مہم میں طرز عمل کی بصیرت کا استعمال کیا گیا ہے جس سے لوگوں کو انفرادی پیغامات کا بہتر انداز میں جواب ملے گا اس مہم کے دوران اس بات پر بات کی جائے گی کہ معاشرتی اور غیر سماجی رویوں کو کس طرح محسوس کیا جاتا ہے۔ اس لیے ہر ایک فرد کو اپنے پارک کے ساتھ ʼمہربانی کرنےکی ترغیب دی جارہی ہے۔ _ لوٹن کونسل کے پارکس کے پورٹ فولیو ہولڈر کونسلر پاول کاسٹلمین Cllr Paul Castleman نے کہا ہے پارکس آرام اور فٹ رہنے کے لئے بہترین مقامات ہیں اور چونکہ جزوی طور پر لاک ڈاؤن کے دوران کھیل کے علاقے بند رہے ہیں اور اب ان کی اہمیت لوگوں کی صحت اور تندرستی کے لئے پہلے سے بھی زیادہ ہے ۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ متعدد کوالٹی پارکس موجود ہیں جن میں وارڈاؤن پارک میں گریڈ II لسٹڈ ایڈورڈین پارک کی جگہ شامل ہے اسے گرین فلیگ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جسے پارکس اور گرین اسپیس کے لئے قومی معیار کی علامت سمجھا جاتا ہے۔کیپ بریٹن ٹاہیڈی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹورچرڈ میک الائین نے واضح کیا ہے کہ پبلک پارکوں کا تصور ہی برطانیہ نے دیا( پبلک پارکوں کی جائے پیدائش) اور لاک ڈاؤن کے دوران بہت سے لوگوں نے ان کی قدر کو ورزش اور آرام کے لئے گرین اسپیس کی پناہ گاہ کے طور پر تسلیم کیا تھا۔لیکن جیسے جیسے لاک ڈاؤن کے اقدامات میں آسانی آئی ہے ہم نے دیکھا ہے کہ لوگوں کی ایک چھوٹی سی اقلیت ان قیمتی جگہوں کو ناجائز استعمال کرتی ہےاس مسئلے سے نمٹنے کے لئے برطانیہ صاف کی نئی مہم کی پوری دل سے حمایت کرتے ہیں اور کونسلیں یہ کام کرنے والے افراد کو 150 تک جرمانے جاری کرسکتی ہیں۔ اگر آپ کوڑے کو ٹھکانے لگانے سے قاصر ہیں تو براہ کرم اسے گھر لے جائیں تاکہ آپ جس چیز سے لطف اندوز ہو آئے ہو اسے تباہ نہ کریں۔