بھارت میں سینیٹائزر پینے سے 10 افراد ہلاک

August 01, 2020

بھارت میں مبینہ طور پر ہینڈ سینیٹائزر پینے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے.

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چنئی کے ضلع پرکاسم میں مبینہ طور پر 10 افراد کی سینیٹائزر پینے سے موت واقع ہوگئی.

پرکاسم ضلع کے ایس پی سدھارتھ کوشل کے مطابق چند دنوں یہ لوگ پانی اور سافٹ ڈرنکس کے ساتھ سینیٹائزر کا استعمال شراب کی جگہ کررہے تھے.

پولیس کے مطابق دو افراد گزشتہ ہلاک ہوئے تھے جبکہ 8 افراد آج دوران علاج دم توڑ گئے.

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تمام افراد سینیٹائزرکا استعمال کیا جو ان کی ہلاکت کی وجہ بنا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں.

یاد رہے کہ بھارت نے کورونا سے اموات میں اٹلی کو پیچھے چھوڑ کر پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے اور کرونا کیسز کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہاہے.