عید پر کشمیری بھائیوں کو نہیں بھول سکتے، رہنما ق لیگ

August 01, 2020

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پروزیر الہٰی نے کہا ہے کہ اس عید کے موقع پر کشمیری بھائیوں کو نہیں بھول سکتے۔

مسلم لیگ (ق) کے قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں نماز عید ادا کی۔

اس موقع پر ملکی سلامتی اور کورونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

نماز کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عید پر کشمیری بھائیوں کو نہیں بھول سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان ہر محاذ پر جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، آزادی کشمیریوں کا مقدر بنے گی۔