دو گھنٹے تک کیمرے کے سامنے ساکن بیٹھنے والا شخص

August 02, 2020

یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز وائرل کرنے کے لیے لوگ نت نئے جتن کرتے ہیں، لیکن حال ہی میں انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر نے وائرل ہونے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا اور پھر بھی ڈھیر ساری مقبولیت حاصل کرلی۔

انڈونیشیا کے یوٹیوبر محمد دیدیت نے اپنے یوٹیوب چینل پر 2 گھنٹے طویل ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بس کیمرے کے سامنے ساکن بیٹھے ہوئے ہیں اور کچھ بھی نہیں کر رہے۔

یوٹیوبر محمد دیدیت کی اس ویڈیو کو یوٹیوب پر تقریباً 15 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا اور بہت سے افراد نے ان کی نقل بھی کرنا شروع کردی۔

محمد دیدیت کا کہنا ہے میں بالکل توقع نہیں کر رہا تھا کہ میری یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوجائے گی۔