پاکستان: کورونا کیسز 279699، اموات 5976

August 02, 2020

پاکستان: 24 گھنٹوں میں کورونا سے 6 اموات

پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12ویں سے 13 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 553 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 699 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 976 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 25 ہزار 146 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 2 لاکھ 48 ہزار 577 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 21 ہزار 309 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 223 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 93 ہزار 57 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 144 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 160 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 200 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 33 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 165 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ویتنام میں کورونا سے پہلی 3 ہلاکتیں

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 762 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 136 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 2 ہزار 134 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 54 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 84 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 54 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 3 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 20 لاکھ 10 ہزار 170 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔