امیتابھ کا کورونا ٹیسٹ منفی، اسپتال سے ڈسچارج

August 02, 2020

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اسپتال سے گھر منتقل ہونے کی خبر دی۔امیتابھ بچن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 23 دن سے ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔


بالی ووڈ اسٹار کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد باقاعدگی سے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں اداکار نے اسپتال سے گھر منتقلی کی خبر دی اور اس دوران ان کی صحت کے لئے دعا کرنے پر قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال میں اچھی دیکھ بھال کے باعث اُنہیں آج یہ دن دیکھنے کو ملا۔

امیتابھ کے بیٹے ابھیشیک بچن کا کورونا ٹیسٹ بدستور مثبت آیا ہے، جس کی وجہ سے وہ ابھی اسپتال میں ہی رہیں گے۔