آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امیتابھ کی جانب سے عیدالاضحی کی مبارک باد

بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی گئی ہے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نےعید الاضحی کے موقع پر ایک روز قبل دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لیے سوشل میڈیا پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر ’عید الاضحی مبارک‘ لکھا ہوا ہے جبکہ اس تصویر کے ساتھ ہی اپنے ٹوئٹ میں بھی انہوں نے ’عید الاضحی مبارک‘ لکھا ہے۔

سپر اسٹار امیتابھ بچن کی جانب سے یہ ٹوئٹ گزشتہ شب کی گئی تھی جسے اب تک اُن کے ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی امیتابھ بچن نے یہی تصویر شیئر کی ہے جس پر ’عید الاضحی مبارک‘ لکھا ہے جبکہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بھی اداکار نے لکھا ہے کہ ’عید الاضحی مبارک۔‘

View this post on Instagram

Eid al Adha mubarak

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan) on


امیتابھ کی جانب سے انسٹاگرام پر یہ پوسٹ 12 گھنٹے قبل شیئر کی گئی تھی جسے اب تک تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں۔ 

واضح رہے امیتابھ بچن تمام مسلمانوں کو عید، عید الاضحی اور عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد دینا کبھی نہیں بھولتے، گزشتہ برس بھی انہوں نےعید اور عیدمیلادالنبیﷺ کی بھرپور انداز میں مبارکباد دی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید