امریکی شہریوں کا فلائنگ ڈسک کی مدد سے منفرد عالمی ریکارڈ

August 03, 2020

امریکی شہریوں نے فلائنگ ڈسک کے ذریعے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔

شہریوں نے اپنی بوریت دور کرنے کےلیے تفریح کے مختلف کام اپنے گھروں میں ہی انجام دے رہے ہیں لیکن دو امریکی شہریوں نے 5341 مرتبہ فلائنگ ڈسک کیچ کرکے گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

یہ ریکارڈ 150 زیادہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے دوست کرس نائٹ کے ہمراہ 1 گھنٹے میں فلائنگ ڈسک کیچ کرکے بنایا ہے۔

ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوست سے 9.8 فٹ کی دوری پر کھڑے ہوکر ڈسک پکڑ رہے تھے۔

امریکی شہری ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک منٹ میں اوسطاً 89 مرتبہ ڈسک کیچ کی اور سارے کیچ ہاتھوں سے پکڑے کیونکہ جسم کے کسی اور حصے سے پکڑے جانے والے کیچ شمار نہیں کیے جارہے تھے۔