کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل،نیا نام سری نگر ہائی وے ہوگیا

August 03, 2020


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع سڑک کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کرکے سری نگر ہائی وے رکھ دیا گیا، تمام ڈائریکشن بورڈز پر بھی کشمیر ہائی وے کو سری نگر ہائے وے کر دیا گیا ہے۔

ڈھوکری چوک، فیض آباد، زیرو پوائنٹ، گولڑہ موڑ اور ایکسپریس وے پر نئے نام کے بورڈ آوایزاں کردیئے گئے ہیں۔

سری نگر ہائی وے کا باقاعدہ افتتاح 5 اگست کو ایک تقریب میں کیا جائے گا، اس ہائی وے کا افتتاح 2 مرحلوں میں ہوگا، پہلے مرحلے میں مراد سعید افتتاح کریں گے۔

سری نگر ہائی وے کے دوسرے مرحلے کا افتتاح وزیر داخلہ اعجاز شاہ کریں گے۔