چیف الیکشن کمشنر کا الیکشن کمشنر آفس پنجاب کا دورہ

August 03, 2020

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمشنر آفس پنجاب کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں سکندر سلطان راجہ نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور انتظامی امورکا جائزہ لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن صوبائی اورضلعی دفاتر میں بھرتیوں کے امور بھی زیربحث آئے۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضلعی دفاتر کی تعمیر کیلئے زمین کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔