کشمیر پر بھارتی تسلط، جے یو آئی کے تحت کل یوم سیاہ منایا جائیگا

August 04, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) جمعیت علمائے اسلام (ف) 5اگست کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ منائے گی ، جے یو آئی کے مرکزی امیر نے کہا کہ 5اگست کو جمعیت علمائے اسلام ملک بھر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالے گی۔