کورونا وائرس انسانی دل کو متاثر کرسکتا ہے، تحقیق

August 04, 2020

برلن /کراچی (نیوز ڈیسک)کورونا وائرس انسانی قلب کو متاثر کرسکتا ہے۔ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھڑکن رکنے کے باوجود وائرس کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا جب کہ زندہ افراد کے دل معمول کی کارکردگی سے محروم تھے۔ تفصیلات کے مطابق، کورونا وائرس انسانی قلب کو متاثر کرسکتا ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے 39 افراد کے پوسٹ مارٹم سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان میں سے 61.5 فیصد لاشوں کے قلب میں شدید نوعیت کا سارس کووڈ 2 موجود تھا۔ ان میں سے 16 میں آر این اے وائرل کے فی مائکرو گرام میں 1000 نقول موجود تھیں، جو کہ وائرس کی بڑی تعداد ہے۔ یہاں تک کے دل کی دھڑکن رک جانے کے باوجود وائرس تیزی سے اپنی تعداد میں اضافہ کررہا تھا۔ جب کہ جرمنی میں ہی کی گئی ایک اور تحقیق میں کورونا وائرس کا شکار 100 مریضوں کا جائزہ لیا گیا۔