پانی سے کورونا کا پھیلائو روکا جاسکتا ہے، روسی تحقیق

August 04, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) روس میں ریسرچ کے ادارے ویکٹور اسٹیٹ ریسرچ سینٹر آف وائرولوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی نے دعویٰ کیا ہے کہ پانی سے کورونا وائرس کے پھیلائو کو قابو کیا جاسکتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ابلا ہوا پانی کورونا وائرس کے ذروں کو فوری طور پر مار دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معمولی درجہ حرارت کے پانی میں کورونا وائرس کے 90 فیصد زرے 24 گھنٹوں میں مر جاتے ہیں جبکہ 99.9 فیصد ذرے 72 گھنٹوں میں مرجاتے ہیں۔