حمزہ علی عباسی نے نومولود بیٹے کی تصویر شیئر کردی

August 04, 2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حمزہ علی عباسی نے اپنے نومولود بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی تصویر شیئر کردی۔تفصیلات کے مطابق سوشل ایپ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نام ’ محمد مصطفی عباسی‘ لکھا اور ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا ۔اس سے قبل حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچے کے ہاتھ کے ساتھ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 30 جولائی کو ہوئی تھی۔حمزہ عباسی کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ’اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی نعمت سے نوازا ہے۔اداکار نے اپنے پیغام میں بیٹے کے لیے دعائیہ کلمات لکھے جس میں انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ میرا بیٹا شکر گزار، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللہ اس کی دنیا و آخرت کی زندگی سنوار دے۔ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔حمزہ کی جانب سے ٹوئٹر پہغام کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔