شرجیل میمن کیخلاف کرپشن ریفرنس تفتیشی افسر کی غیرحاضری پر عدالت برہم،نوٹس جاری

August 05, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن ودیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے6ارب روپےکی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسرکونوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئےسماعت 26اگست تک ملتوی کردی ہے۔ منگل کو احتساب عدالت میں سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن ودیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے6ارب روپےکی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔