اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

August 05, 2020

اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

یوم استحصال کشمیر پر کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی ہے۔

اسلام آبادمیں کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جس کے بعد یوم استحصال ریلی فارن آفس سے ڈی چوک کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اُمور کشمیر علی امین گنڈا پور ریلی کی قیادت کر رہے ہیں۔

ریلی میں آل پارٹیز حریت کانفرنس، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کتبے اور بینرز اُٹھا رکھے ہیں۔