• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ استحصالِ: حکومتِ پنجاب آج ریلی نکالےگی

یومِ استحصالِ: حکومتِ پنجاب آج ریلی نکالےگی


یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں آج حکومتِ پنجاب کی جانب سے لاہور میں گورنر ہاؤس سے چیرنگ کراس تک ریلی نکالی جائے گی۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ریلی کی قیادت کریں گے جو چیرنگ کراس پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

گورنر ہاؤس میں قومی ترانے پڑھے جائیں گے، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

اسی سلسلے میں پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی آج شام طلب کیا گیا ہے، صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کی قرارداد منظور کی جائے گی۔

مسلم لیگ ق کی طرف سے مسلم لیگ ہاؤس سے ریلی نکالی جائے گی جبکہ مسلم لیگ نون بھی پریس کلب کے باہر کیمپ لگائے گی۔

نون لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق شرکائے کیمپ سے خطاب کریں گے۔

لاہور پریس کلب میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد ہو گی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور سمیت صحافی رہنما تقریب سے خطاب کریں گے۔

تحریکِ انصاف پنجاب کی جانب سے بھی لاہور آفس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری خطاب کریں گے۔

پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ریلی نکالیں گے۔

پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ میں چوہدری منظور یومِ استحصالِ کشمیر کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

تنازع کشمیر عالمی ضمیر کیلئے بڑا چیلنج

یومِ استحصال، کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے قوم تیار

لاہور کے کلرکوں کی جانب سے نسبت روڈ پر ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

لاہور کی تاجر تنظیمیں بھی مال روڈ پر ریلی نکالیں گی۔

لاہور کے چڑیا گھر کی انتظامیہ کی طرف سے بھی یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد ہوگی۔

شام کے وقت لبرٹی مارکیٹ میں بھی احتجاج کیا جائے گا، لبرٹی چوک میں بچوں اور خواتین کو علامتی طور پر گرفتار کیا جائے گا۔

نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جس سے مختلف شخصیات خطاب کریں گی۔

تازہ ترین