نیا نقشہ، خراج تحسین قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

August 05, 2020

نیا نقشہ جاری کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے ۔

یہ بھی دیکھیے: پاکستان کا نیا نقشہ جاری

نیا نقشہ جاری کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے جمع کروائی، پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرار داد کے متن کہا گیا ہے کہ ایوان نیا نقشہ جاری کرنے پر وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام کے دل جیت لیے ہیں، مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کر کے کشمیریوں کے مؤقف کی تائید کر دی ہے۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک کے نقشے کا اجرا کشمیر کو پاکستان بنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔

پنجانب اسمبلی می پیش کی گئی قرار داد کے مطابق نئے نقشے سے بھارت کے کشمیر میں 5 اگست کو کیے اقدام کی نفی ہوتی ہے، نیا نقشہ تعلیمی نصاب سمیت ہر جگہ نئے جاری کردہ نقشے کا استعمال کیا جائے گا۔

قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔