کراچی: گھر سے جوڑے کی 4 روز پرانی تشدد زدہ لاشیں برآمد

August 05, 2020

کراچی کے علاقے کورنگی کی بلال کالونی میں گھر سے خاتون اور مرد کی لاش ملی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مرد اور خاتون کی لاشیں 4 روز پرانی ہیں، دونوں کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت شبانہ اور میر حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی بتائے جا رہے ہیں، جن کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، لاپتہ 2 بچوں کی لاشیں کار سے برآمد

پولیس کے مطابق مقتولین کے سر پر چوٹ کے نشانات موجود ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔