سینیٹ: کشمیریوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

August 05, 2020


سینیٹ میں کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کے لیے قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔

ایوان بالا کے اجلاس کے دوران یہ قرارداد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیش کی۔

سینیٹ نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو پیلٹ گنز کے ذریعے نابینا کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

اس کے متن میں کہا گیا کہ بھارتی افواج نے جنگ بندی معاہدے کی 1800 سے زیادہ خلاف ورزیاں کیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں، مختلف پارلیمان کی جانب سے بھارت پر تنقید کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کو ختم کرے۔

قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کشمیر کا فوجی محاصرہ ختم کرے، ڈیمو گرافک تبدیلی کو روکے اور کشمیر کی سیاسی قیادت اور کشمیری نوجوانوں کو رہا کرے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت کالے قانون کو ختم کرے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔

اس میں بین الاقوامی پر زور دیا گیا کہ وہ بین الاقوامی برادری پر اس حوالے سے دباؤ ڈالے۔