تھرپار کر میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر ٹڈیوں کا صفایا

August 05, 2020

وزارت فوڈ سیکورٹی کے شعبہ پلانٹ پروٹیکشن نے فضائی آپریشن کے ذریعے تھرپار کر میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر ٹڈیوں کا صفایا کردیا۔

شعبہ پلانٹ پروٹیکشن کے مطابق تھرپارکر کے علاقے اسلام کوٹ میں ٹڈیوں کو تلف کرنے کیلئے فضائی آپریشن جاری ہے۔

بدھ کو ہوائی جہاز کے ذریعے ایک ہزار ایکڑ رقبے پر ٹڈیوں کا صفایا کیا گیا، ٹڈیوں کے خاتمے کیلئے 400 لیٹر کیڑ ے مار ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

شعبہ پلانٹ پروٹیکشن کے مطابق یہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔ ٹڈیوں کے خاتمے پر مقامی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔