متحدہ عرب امارات: عجمان کے بازار میں آتشزدگی

August 06, 2020

متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے سبزی پھل کے بازار میں آگ لگ گئی، بازار سے متصل اسپتال کو خالی کرا لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق عجمان کے صنعتی علاقے میں لگی، آگ ممکنہ طور پر ایرانی مارکیٹ میں لگی، بازار سے اٹھنے والا سیاہ دھواں شہر میں دور دور تک دکھائی دیا، فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

آگ سے بازار کی کئی دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، آگ لگنے کی وجہ بھی ابھی سامنے نہیں آئی۔