عیدالاضحی، بلدیاتی ملازمین نے صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا،ورکرز فیڈریشن

August 06, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان لو کل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے رہنمائوں سید ذوالفقار شاہ، ملک نوید اعوان، ملک نصیرالدین ہمایوں، غلام محمد ناز، رسول بخش شاہانی، گل نواز سواتی، یاسین وٹو، کشن لعل راجہ، غلام نبی کاکڑ، راجہ عاصم شہزاد اور پرویز چیدا مسیح نے کہا ہے کہ ملک بھر کے بلدیاتی ملازمین نے عیدالاضحیٰ کے تینوں دن سڑکوں پر گزار کر لوگوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 55 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ سمیت دیگر آپشن سے بلدیاتی ملازمین کا کوئی تعلق نہیں، 18 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد صوبے خودمختار ہیں۔