چین: پانچ ماہ کی عمر سے اسکیٹنگ کی تربیت حاصل کرنیوالی بچی

August 06, 2020

چین: پانچ ماہ کی عمر سے اسکیٹنگ کی تربیت حاصل کرنیوالی بچی

چین میں ایک چار سالہ بچی پانچ ماہ کی عمر سے اسکیٹنگ کی تربیت حاصل کررہی ہے۔

یوں تو آپ نے اکثر نوجوانوں کو اسکیٹ بورڈنگ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن بچے بھی اسکیٹنگ کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

ویڈیو میں نظرآنے والی اس بچی کو دیکھ لیں جو اسکیٹ بورڈ پر سوار ہو کر اسکیٹنگ کر رہی ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والی چار سالہ بچی کے والدین اپنی شہزادی کو پانچ ماہ کی عمر سے اسکیٹنگ کی تربیت دے رہے ہیں ۔

ننھی بچی بھی اس ایڈونچر کو نہ صرف خوب انجوائے کرتی ہے بلکہ باربار پریکٹس کے دوران گرنے کے باوجود بھی اُس نے یہ شوق نہ چھوڑا اور اب اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتی ہے۔