مانچسٹر یونائیٹڈ نے لاسک کو شکست دے کر یوروپا کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

August 06, 2020


مانچسٹر یونائیٹڈ نے آسٹریا کے کلب لاسک کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر یوروپا کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے لینگارڈ اور مارشیال نے گول اسکور کیے۔

یوروپا لیگ کے فرسٹ لیگ پری کوارٹر فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے لاسک کے خلاف پانچ صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن سیکنڈ لیگ میں لاسک اس وقت پہلے برتری حاصل کی، جب وائزینگر نے گول اسکور کیا۔

لیکن صرف دو منٹ بعد لینگارڈ نے گول برابر کردیا۔ میچ کے 88ویں منٹ میں مارشیال نے ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا۔

دو ایک سے فتح کے بعد مانچسٹر نے ایگریگیٹ پر بھی 1-7 سے کامیابی حاصل کر کے یوروپا لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔