محکمہ ہائر ایجوکیشن میں اہم عہدوں پر24اساتذہ تعینات

August 07, 2020

لاہور(خبر نگار)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب میںاہم انتظامی عہدوں پر کالج اور جامعات کے24 اساتذہ تعینات ہیں ۔ جبکہ پی ایم ایس افسر او ایس ڈی بنے ہوئے ہیں ۔ اس وقت محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب میں دو ایڈیشنل سیکرٹری 7 ڈپٹی سیکریٹریز کی سیٹوں پر کالجز اور جامعات کے اساتذہ تعینات ہیں ۔جبکہ 17سیکشن افسران کی سیٹوں پر بھی اساتذہ تعینات ہیں ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام نے اس حوالےسے کہا ہےکہ محکمہ ایس اینڈ جی آئی ڈی کے پاس افسر وں کی کمی جس کی وجہ سے اساتذہ کو تعینات کیا گیا۔