بارش کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند

August 07, 2020

کراچی میں بارش کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واٹر بورڈ نے کہا کہ گزشتہ اسپیلز کے ساتھ آج پانی کی سطح 315 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ کراچی کے لئے ایک سال سے زائد مدت کا پانی جمع ہوگیا ہے۔

واپڈا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جتنا پانی ایک سال میں استعمال ہوا تقریباً اتنا ہی ڈیم میں واپس آگیا ہے۔

واپڈا ذرائع نے کہا کہ حب ڈیم سے یومیہ 300 کیوسک پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے کے الیکٹرک کے 400سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

کراچی میں مون سون کا چوتھا اسپیل دوسرے دن بھی برس رہا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

دوسرے دن بھی بارش سے قبل شدید گرمی اور حبس کا راج رہا۔

بارش سے ایک طرف رم جھم سے لطف اندوز ہوتے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تو دوسری طرف کے الیکٹرک کے 400سے زائد فیڈر ٹرپ کر جانے سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

گزشتہ روز کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلستان جوہر میں8ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، کیماڑی میں7.3ملی میٹر، صدرمیں4ملی میٹر، ناظم آباد میں2.8ملی میٹر ، فیصل بیس پر1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔