آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی :چوتھے اسپیل کے پہلے روز سب سے زیادہ 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ

کراچی :چوتھے اسپیل کے پہلے روز سب سے زیادہ 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ


کراچی میں مون سون بارشوں کے چوتھے اور طاقتور اسپیل نے گزشتہ روز سے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے اور شہر میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ چند روز کی شدید گرمی کے بعد مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا آغاز ہوا ، پی اے ایف بیس فیصل میں سب سے زیادہ 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن میں72 اعشاریہ 7 ، صدر کے علاقے میں 70 ، ایئرپورٹ اور اطراف میں 67اعشاریہ 7 ، یونیورسٹی روڈ پر 54اعشاریہ 4، گلشن حدید میں 52 اعشاریہ 5، لانڈھی میں 43اعشاریہ 6، ناظم آباد میں 39 اعشاریہ 5، نارتھ کراچی میں 33 اعشاریہ 3 اور کیماڑی میں 22 ملی میٹر بارش بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں بارش کے بعد سندھ اسمبلی کے سامنے پانی جمع ہوگیا، سندھ سیکریٹریٹ کے داخلے دروازے بھی تالاب ما منظر پیش کرنے لگے، جبکہ احتساب عدالت، سندھ ہائیکورٹ کی پارکنگ ایریا میں پانی جمع ہے۔

شہر میں موجود محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سمیت دیگر محکموں کے دفاتر میں پانی جمع ہے،سرکاری دفاتر ہونے کے باوجود صفائی کا عملہ تاحال غائب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت25 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مشرق سےچلنے والی ہلکی ہوائوں میں نمی کا موجودہ تناسب 85فیصد ہے۔

قومی خبریں سے مزید