کراچی: گجر نالہ ایک بار پھر اوور فلو، پانی سڑک پر آگیا

August 07, 2020

کراچی میں گجرنالہ ایک بار پھر بھر گیا، نالے کا پانی اوور فلو ہوکر سڑک پر آگیا۔

نالہ اوور فلو ہونے کے بعد سے لیاقت آباد سے گجر نالے کی طرف جانے اور آنے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کرنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

پچھلے کئی دنوں سے شہر کے نالوں کی صفائی کا کام جاری تھا، جس میں گجر نالے کی صفائی بھی شامل تھی۔

شہر میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش ہورہی ہے، جس کے باعث شہر کا نکاسی آب کا سسٹم جواب دے گیا ہے۔