دریائے چناب میں سیلاب سے بچاؤ کی مشقیں

August 08, 2020

متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے چناب کے مقام پر سیلاب سے بچاؤ کے لئے مشقیں کی گئیں۔

چنیوٹ میں دریائے چناب کے مقام پر فلڈ موک ایکسر سائز اور فلڈ ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو 1122 سمیت سول ڈیفنس، محکمہ صحت، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ سوشل ویلفیئر ، پولیس تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے حصہ لیا۔

ریسکیو 1122کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے ہنگامی انخلاء کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔

اس موقع پر ڈوبتے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔