ملتان: کرنٹ لگنے سے 2 کمسن بچیاں جاں بحق

August 08, 2020

دونوں بچیوں کوپنکھے کے تار سے کرنٹ لگا تھا

جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں ایک گھر میں کرنٹ لگنے سے 2 کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔

ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں کرنٹ لگنے سے دو بچیوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کراچی: بارش، تیسرے روز بھی کرنٹ لگنے سے 8 افراد جان سے گئے

ملتان پولیس کے مطابق جلال پور پیر والا کے گھر میں 3 سال کی سویرا اور پانچ سال کی سائرہ کو پنکھے کے تار سے کرنٹ لگا ہے جس کے نتیجے میں بچیاں موقع پر ہی انتقال کر گئیں۔