پاکستان کے ذخائر

August 09, 2020

1۔ پاکستان کےضلع جہلم میں دنیا کی سب سے بڑی نمک کی کان ہے جو تقریبا 20 کلو میٹر تک پھیلی ہوئی ہے ۔ اور یہ نمک بھی خالص ترین نمک ہے ۔ کھیوڑہ کے نام سے یہ جگہ دنیا بھر میں جانی پہچانی جاتی ہے ۔ ​

2۔ صوبہ بلوچستان میں کوئلے کے سب سے بڑے ذخائر پائے جاتے ہیں ۔ ​

3۔ ہماری سرزمین سے چونے کا پتھر جو سیمنٹ بنانے کے کام آتا ہےسب سے زیادہ نکلتا ہے ۔ اس سے بننے والا سیمنٹ کسی بھی طرح معیار میں کم نہیں ۔ ​

4۔ ہمارے صوبے بلوچستان کے جنگلات میں صنوبر اور چیڑ کے درختوں کی ایسی اقسام ہیں جو دنیا میں اور کہیں نہی مِلتیں ۔ ​

​ 5۔کینجھر پاکستان کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل سمجھی جاتی ہے، جو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو پینے اور صنعتی استعمال کے پانی کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے۔