پاکستان میں رکے 118بھارتیوں کو کل واہگہ کے راستے واپس بھیجا جائے گا

August 09, 2020

لاہور( خالد محمود خالد) کورونا لاک ڈاؤن اور پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رکے ہوئے 118 بھارتی شہریوں کو 10 اگست کو واہگہ سرحد کے راستے بھارت واپس بھیجا جائے گا جبکہ نوری ویزا پربھارت سے واپس پاکستان آئے ہوئے 350 شہریوں کی فہرست بھی دفتر خارجہ کوبھیج دی گئی ہیں جن کی واپسی کا شیڈول آئندہ چندروز میں فائنل کردیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس اورلاک ڈاؤن کیوجہ سے پاکستان میں مقیم 118 بھارتی شہریوں کا آخری گروپ10 اگست کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس انڈیا بھیجا جائیگا۔