بٹلر اور ووکس کی نا قابل یقین بیٹنگ، پاکستان جیت کا مزہ چکھنے سے محروم

August 09, 2020

بٹلر اور ووکس کی نا قابل یقین بیٹنگ، پاکستان جیت کا مزہ چکھنے سے محروم

مانچسٹر(جنگ نیوز)انگلش بیٹسمینوں جوزبٹلر اور کرس ووکس کی نا قابل یقین بیٹنگ نے اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستان کی جیت کا خواب چکنا چور کردیا،جیت کے قریب آکر جیت پاکستان کا مقدر نہ بن سکی۔انگلینڈ نے تاریخ میں دسویں بار کامیاب ہدف عبور کرکے تایخ رقم کی۔کرس ووکس نے84رنز نا قابل شکست اننگز کھیلی۔پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم نے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 20 سال بعد 220 رنزسے زائدکا ہدف عبور پہلی بار عبور کیا ہے۔ 2000 میں سری لنکا نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف 220 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔277رنز کے ہدف کے تعاقب میں117رنز پر پانچ وکٹ گر نے کے بعد پاکستان جیت کی جانب گامزن تھا اس موقع پر دفاعی حکمت عملی اور خراب بولنگ کی وجہ سے چھٹی وکٹ کی شراکت میں بننے والے139رنز کے باعث پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا۔یاسر شاہ کے علاوہ بولروں کی کارکردگی مایوس کن رہی، یاسر نے چار وکٹ 99رنز دے کر حاصل کیں۔ ۔ہفتے کوبٹلر نے مشکل ترین صورتحال میں 101گیندوں پر75رنز بنائے۔ انہوں نے سات چوکے اور ایک چھکا مارا۔انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ تین وکٹ سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔میچ کا فیصلہ چوتھے دن ہوگیا۔انگلینڈ ، پاکستان کے خلاف کبھی 218رنزسے بڑا ہدف عبور نہیں کرسکی تھی ۔انگلش ٹیم پاکستان کے خلاف صرف دو ہی بار 200 سے زیادہ کا ہدف عبور کرسکی ہے۔انگلینڈ نے 1982میں لیڈز میں پاکستان کے خلاف 218رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔2010میں انگلینڈ نے برمنگھم ٹیسٹ میں 208رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔ہوم گراؤنڈ پر انگلش ٹیم اب تک سات بار 250سے زائد رنز کا ہدف عبور کرچکی ہے ۔ انگلش ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پرسب سے بڑا ہدف آسٹریلیا کے خلاف 359رنز کا عبور کیا تھا۔مانچسٹر میں انگلینڈکے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی روری برنس کو محمد عباس نے دس رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔کھانے کے وقفے کے بعد سے شروع ہونے والے کھیل میں یاسر شاہ نے انگلش بیٹسمینوں پر دباؤ بڑھا رکھا ہے جبکہ انگلینڈ کے بیٹسمین دفاعی بیٹنگ پر مجبور ہوئے۔2رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد ڈوم سبلی کا ساتھ دینے جو روٹ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ڈوم سبلے 36 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔کپتان جو روٹ 42 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ڈینجر مین بین اسٹوکس 9 رنز بناکریاسر شاہ کا شکار بنے۔اولی پوپ 7 رنز بناکر شاہین شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔جوز بٹلر اور کرس ووکس کی جارحانہ بیٹنگ کی اورپاکستانی بولنگ کو بے بس کردیا۔قبل ازیں چوتھے دن کے آغاز پر پاکستان نے جارحانہ انداز اپنایا آخری دو بیٹسمین صرف 16 گیندیں کھیل سکے لیکن اس دوران 32 رنز بنانےمیں کامیاب ہو گئے۔