امریکا، ہائیڈرو کلوروکوئن کا استعمال ، 100 کورونا مریضوں کی اموات کا انکشاف

August 09, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں رواں برس کی پہلی ششماہی میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے ملیریا کی دوا ہائیڈروکلوروکوئن کے استعمال سے 100 سے زائد اموات کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشاف امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے رپورٹنگ سسٹم کرنے والے ملوایکی جرنل سینشیل نے کیا ہے۔

ان کے مطابق رواں برس کی پہلی ششماہی میں 293 اموات کا تعلق ہائیڈروکلوروکوئن سے تھا، اس کے برانڈ کا نام پلیکوئنل تھا جو کلوروکوئن کی سسٹر میڈیسن ہے۔

یہ تعداد 2019ء کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں زیادہ ہے، اس دوران 75 اموات سامنے آئی تھیں۔