بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے،منیراکرم

August 09, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نےبھارت کی طرف سے افغانستان کے راستے دہشتگردی کی پشت پناہی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ ایک غیرملکی جریدے کو انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس اس سلسلے میں متعددشواہدموجود ہیں جو ہم اقوام متحدہ میں پیش کرچکے ہیں اورمزید ثبوت فراہم کئے جائیں گے۔