آندھرا پردیش: ہوٹل میں آتشزدگی، 9 کورونا مریض ہلاک

August 09, 2020

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجے واڈا میں واقع ہوٹل میں آگ لگنے سے9 کورونا مریض ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وجے واڈا کے جس ہوٹل سوارنا پیلس میں آگ لگی ہے اسے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے قرنطینہ بنایا گیا تھا۔

بدقسمت ہوٹل میں آگ لگنے کا سانحہ پیش آنے کے وقت 30 کورونا وائرس کے مریض زیرِ علاج تھے۔

آگ ہوٹل کے گراؤنڈ فلور پر لگی جس نے پہلے پہلی منزل، پھر دوسرے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیئے: سینٹرل لندن کے لگژری ہوٹل میں آگ لگ گئی

آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے، آندھرا پردیش حکومت نے ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔