آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات

August 10, 2020

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں سعودی سفیر نے ملاقات کی ہے۔

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔