لاہور سیشن کورٹ میں کمرہ عدالت کے باہر نوجوان قتل

August 10, 2020

سیشن کورٹ لاہور میں ضمانت کے لیے آنے والے نوجوان کو کمرہ عدالت کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد نواز پر اپنے رشتہ دار جاوید کو جائیداد کے تنازع پر قتل کرنے کا الزام تھا۔

وہ اپنے خلاف تھانہ شاہدرہ میں درج مقدمے میں ضمانت کے سلسلے میں عدالت پہنچا تھا۔

پولیس کے مطابق کمرہ عدالت کے باہر ملزم نواز کو نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر سی سی پی او لاہور بھی موقع پر پہنچ گئے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی۔