آمنہ شیخ نے اپنے شریک حیات عمر فاروقی کا تعارف بھی کروا دیا

August 11, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سپر ماڈل آمنہ شیخ نے گزشتہ روز اپنی دوسری شادی کی مبہم تصاویر شیئر کی تھی۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر سفید لباس میں اپنے شریک حیات کے ساتھ کیپشن کے بغیر تصاویر شیئر کی تھیں، جس کے بعد شوبز شخصیات نے انہیں نئی زندگی کی مبارک باد پیش کی تھی۔لیکن اب اداکارہ نے اپنی ایک اور قدرے مبہم پوسٹ میں دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شریک حیات کا تعارف بھی کروایا۔آمنہ شیخ نے 10 اگست کو بھی اپنے شریک حیات کے ساتھ تصویر شیئر کی جب کہ دوسری پوسٹ میں انہوں نے شریک حیات کا نام بھی بتایا۔اداکارہ نے نیک خواہشات اور دعائیں دینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ ان کے شوہر کا نام عمر فاروقی ہے۔ اداکارہ نے اپنے شریک حیات سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا، تاہم مداحوں نے ان کی پوسٹس پر کمنٹس کیے جن سے معلوم ہوتا ہےکہ عمر فاروقی انٹرپرینیور اور ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کوڈڈ مائینڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ہیں۔کوڈڈ مائینڈ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق عمر فاروقی کمپنی کے سی ای او سمیت بانی اور صدر بھی ہیں اور انہوں نے مذکورہ کمپنی 2017میں بنائی، جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات پیش کرتی ہے۔کوڈڈ مائینڈ ویب سائیٹ کے مطابق عمر فاروقی کی کمپنی پاکستان، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سعودی عرب، ملائیشیا، کینیڈا اور امریکا میں خدمات پیش کرتی ہے۔