لیسکو دفاتر کے دروازے بند،صارفین کا احتجاج ،کام جاری ہے،ترجمان

August 11, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر)ملک بھر میں لاک ڈائون ختم ہونے کے باوجود لیسکو دفاتر کے دروازے شہریوں کے لئے بدستوربند، شاہ پور سب ڈویژن میں ایس ڈی او غائب ہونے پر صارفین نے شدید احتجاج کیا۔ لیسکو سب ڈویژنوں میں ایس ڈی او اور ڈویژنل دفاتر میں ایکسین دفاتر سے غائب ہیں اور ماتحت عملہ صارفین کی شکایات حل نہیں کر رہا، لیسکوترجمان نے کہا کہ عید کے بعد لیسکو دفاتر پیر سے جمعہ صبح نو سے شام پانچ بجے تک کھلے ہیں، البتہ ایس او پیز کے مطابق کام جاری ہے۔صارفین ایکچہری کے ذریعے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔