کوئٹہ‘کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق

August 11, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق کام کے دوران ائیر پورٹ روڈ کے علاقے شیخ ماندہ کا رہائشی مشرف ولد پائند خان دکان میںاور ہزارہ ٹائون میں عزیز احمد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔