مقبوضہ کشمیر: پاکستانی ہونے کا جھوٹا الزام لگا کر 3 کشمیری شہید

August 11, 2020

پاکستانی ہونے کا جھوٹا الزام، 3 کشمیری شہید

بھارت نے معصوم کشمیری خاندان پر ظلم کی انتہا کر دی،پاکستانی ہونے کا جھوٹا اور من گھڑت الزام لگا کر 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

شہید کشمیریوں کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ 18 سالہ ابرار کھٹانہ، 21 سالہ امتیاز احمد اور 25 سالہ ابرار احمد 16 جولائی کو کام کی تلاش میں سری نگر جانے کے لیے اپنے گھروں سے نکلے تھے، جس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

قابض بھارتی فوج نے کہا تھا کہ 3 نوجوان 18 جولائی کو جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں۔

ظالم قابض بھارتی فوج نے ان تینوں نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعد خود ہی ان کی تدفین بھی کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

مقبوضہ کشمیر بھارتی دہشت گردی، مزید 2 کشمیری شہید

بعد میں ان شہداء کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھیں تو ان کے اہلِ خانہ کو علم ہوا کہ ان کے پیارے شہید کیے جا چکے ہیں۔

تینوں شہید نوجوانوں کے اہلِ خانہ نے ثبوت کے طور پر شہداء کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔